صفحات
ابواب
ڈاؤنلوڈ
ایڈیشن
تعارف کتاب
علمائے اسلام کو یہ فخر حاصل ہے کہ ان کے معاشی، معاشرتی یا قومی حالات چاہے کچھ بھی رہے ہوں انہوں نے خدمتِ دین کے لیے ہمیشہ خود کو وقف کیے رکھا ہے۔ ان کی یہ کاوشیں اسلامی علوم، مثلاً قرآن، حدیث، فقہ، سیرت یا اسلامی تاریخ تک ہی محدود نہیں رہیں بلکہ انہوں نے دیگر مذاہب پر بھی حسبِ ضرورت اور حسبِ استطاعت اپنا نقطہ نظر قلم بند کرنے کی کوشش کی ہے۔ عصر حاضر کے مسلمانوں نے اسلامی علوم کی نسبت دیگر مذاہب کے مطالعہ پر کم توجہ دی ہے۔ اردو جیسی پُرشکوہ زبان کا دامن اس ورثہ سے خالی ہوتا جا رہا ہے۔ طلبا کو پڑھنے کے لیے جو کتب دستیاب ہیں ان میں سے بیشتر سالوں پرانی ہو چکی ہیں۔ نئی مذہبی کتب، تحریکوں اور مناہج کا مزاج اس قدر بدل چکا ہے کہ ان پرانی تصانیف سے دیگر مذاہب کو سمجھنا متعدد مقامات پر لا حاصل محسوس ہوتا ہے۔ البتہ کچھ کتب اب بھی ایسی ہی شاندار ہیں کہ ان کی اہمیت پر زمانے نے کسی قسم کا گرد و غبار چڑھنے نہیں دیا۔ البتہ یہ ضرور ہوا ہے کہ ہمارے کتب خانوں میں ان کے نہ ہونے یا کتب خانوں میں ہمارے نہ ہونے کی وجہ سے ہم ان سے مستفید نہیں ہو سکے۔ مطالعہ یہودیت اردو میں یہودیت پر لکھی گئی ایک منفرد کتاب ہے جس میں یہودیت کی ابتدا، تاریخ، کتب مقدسہ، عقائد و عبادات، تہذیب و ثقافت، تہوار، فرقوں اور روحانی نظام کا علمی نقطہ نظر سے تفصیلی تعارف کروایا گیا ہے۔
پہلا باب: تعارف
یہودیت کی ابتدا کا بیان اور بزرگوں مثلاً ابراہیم، اسحاق اور یعقوب علیہم السلام کا تعارف
دوسرا باب: موسیؑ سے ربیوں تک
موسیؑ سے لے کر ربیائی یہودیت کے فروغ کا دور
تیسرا باب: عہد اسلامی سے عصر حاضر تک
عہد اسلامی سے لے کر عصر حاضر تک کی یہودیت کا بیان
چوتھا باب: کتب مقدسہ
یہودی کتب مقدسہ بشمول تنخ، تلمود، مشہور تراجم و تفاسیر اور سیدور وغیرہ کا بیان
پانچواں باب: عقائد و عبادات
یہود کے عقائد و عبادات کی تفصیلات
چھٹا باب: تہذیب و ثقافت
یہودیوں کی روز مرہ کی زندگی، تہذیب و ثقافت اور تہواروں پر گفتگو
ساتواں باب: فرقے
قدیم و جدید یہودی فرقوں پر مختصر اور جامع کلام
آٹھواں باب: روحانی نظام
یہودی روحانی نظاموں مثلاً مرکبہ، قبالہ اور حسیدیت وغیرہ کا بیان
تبصرے
برائے رابطہ و تبصرہ
کتاب پر تبصرے یا موجود غلطیوں کے نشاندہی کے لیے درج ذیل فارم استعمال کریں۔